ہم امت مسلمہ بالخصوص تبلیغی احباب کو اس بات سے آگاہ کرنا اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہیں کہ مولوی محمد سعد صاحب کم علمی کی بناء پر قرآن وحدیث کی تشریحات میں اہل سنت والجماعت کے راستے سے ہٹتے جارہے ہیں،جو بلاشبہ گمراہی کا راستہ ہے،اس لیے ان باتوں پر سکوت اختیار نہیں کیا جا سکتا یہ چیزیں اب عوام الناس میں تیزی سے پھیلتی جارہی ہے اگر ان پر فوری قدغن نہ لگائی گئی تو خطرہ ہے کہ آگے چل کر جماعت تبلیغ سے وابستہ امت کا ایک بڑا طبقہ گمراہی کا شکار ہو کر فرقہ ضالہ کی شکل اختیار کر لے گا (موقف دارالعلوم دیوبند)

نئی اشاعت

14/11/18

اظہر پونہ سعدیانی سے فقیر عامر شیخ کی گفتگو

اظہر پونہ سعدیانی سے فقیر عامر شیخ کی گفتگو

یہ پونہ کے اظہر سعدیانی ہیں جو سعد صاحب کے بہت بڑے مرید ہیں لیکن ان بے چاروں کو دعوت و تبلیغ کے حقائق کا کوئی علم نہیں۔
پہلی آڈیو میں موصوف نے فقیر عامر شیخ کو گالیاں دیں، سور کہا، لواطت وغیرہ کا الزام لگایا اور اول فول بکتے رہے جو کہ انکے باطل ہونے کی واضح دلیل ہے، احباب سے گذارش ہے کہ آڈیو خوب دھیان سے سنیں اور ملاحظہ فرمائیں کہ کس طرح فقیر عامر شیخ کی بات سن کر اظہر بھائی خاموش ہو جارہے ہیں اور انکے پاس کچھ کہنے کو نہیں بچتا۔
دوسری آڈیو میں اظہر صاحب صرف سوالات بدلتے رہے اور اپنی طویل و عریض کہانی سنانے لگے اور جواب سن کر موضوع سے بھاگتے رہے۔
مجھے حیرت کہ آخر مکمل بات سننے کی ہمت کیوں نہیں رکھتے۔
اور اخیر میں اپنی طرف سے کچھ زبردستی کے الزامات لگا کر اپنے ساتھیوں کو خوش کرنے کے لیے فون کا سلسلہ بیچ ہی میں منقطع کر کے بھاگ کھڑے ہوئے۔

دیانتداری کا تقاضا ہے کہ یہاں یہ ضرور لکھ دوں کہ مجھے گالیاں دینے کے بعد اظہر بھائی نے فون کرکے معافی مانگ لی ہے۔

1)آڈیو 01:05:29 (تاریخ 16/11/2017)


2) آڈیو 39:52 (تاریخ 23/11/2017)



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مفتی تقی عثمانی صاحب کا خط بنام مولوی سعد کاندھلوی

  مولانا سعد صاحب کے نام حضرت شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا کھلا خط مولانا سعد صاحب نے اپنی کم فہمی اور کم علمی ک...

ہوم