ہم امت مسلمہ بالخصوص تبلیغی احباب کو اس بات سے آگاہ کرنا اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہیں کہ مولوی محمد سعد صاحب کم علمی کی بناء پر قرآن وحدیث کی تشریحات میں اہل سنت والجماعت کے راستے سے ہٹتے جارہے ہیں،جو بلاشبہ گمراہی کا راستہ ہے،اس لیے ان باتوں پر سکوت اختیار نہیں کیا جا سکتا یہ چیزیں اب عوام الناس میں تیزی سے پھیلتی جارہی ہے اگر ان پر فوری قدغن نہ لگائی گئی تو خطرہ ہے کہ آگے چل کر جماعت تبلیغ سے وابستہ امت کا ایک بڑا طبقہ گمراہی کا شکار ہو کر فرقہ ضالہ کی شکل اختیار کر لے گا (موقف دارالعلوم دیوبند)

نئی اشاعت

16/11/18

ساجد دیوبندی سنگم نیر سے عامر شیخ کی گفتگو

ساجد دیوبندی سنگم نیر سے عامر شیخ کی گفتگو.


یہ ساجد دیوبندی ہیں جو کہ سنگم نیر ضلع احمد نگر کے رہنے والے ہیں موصوف خود کو دیوبندی مناظر بتاتے ہیں ان بے چارے سے بات کرکے بڑا افسوس ہوا کہ پہلے تو یہ فیسبک پر چیلنج کرتے ہیں کہ سعد کاندھلوی کی امارت ثابت کردوں گا لیکن جب انہیں فون کیا اور بہت سنجیدہ گفتگو کرنی چاہی اور سعد کاندھلوی کی امارت کے دلائل پوچھے تو یہ بے چارے اپنے گروپ کی عادت کے مطابق چیخنے لگے اور موضوع سے بھاگتے رہے اور الزام تراشی کرنے لگے اور کہنے لگے کہ "تو اپنے باپ کی دشمنی کا بدلہ لے رہا ہے ، تو آر ایس ایس کا کتا ہے" وغیرہ وغیرہ وغیرہ......

اس فقیر نے کہا کہ چلو اسی بات کا ثبوت دے دو کہ میں اپنے باپ کی دشمنی کا بدلہ لے رہا ہوں اور شرع کے مطابق البینۃ علی المدعی کہ دلیل دعوی کرنے والے کے ذمے ہوتی ہے، آپ اس دعوے کی دلیل پیش کردو تو پھر ذلیل ہوکر چینخ پکار کرنے لگے.

فقیر عامر شیخ نے بیس سے زائد مرتبہ ساجد دیوبندی سے کہا کہ تم نے جو فیسبک پر چیلنج کیا ہے کہ سعد کاندھلوی کی امارت ثابت کروگے تو دلیل سے ثابت کرو تو بے چارے جواب دینے سے قاصر رہے دنیا بھر کی بکواس کی لیکن جواب نہیں دیا. 

ساجد دیوبندی نے اس آڈیو کو شیئر کیا ہے اور اس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ عامر شیخ آر ایس ایس کا کتا ہے، سعد کاندھلوی کی قسمت ہی خراب ہے کہ بے چارے اسکے حواریین جب دلیل سے عاری ہوتے ہیں تو گالی بکتے ہیں یا الزام تراشی کرتے ہیں.
الحمد للہ فقیر عامر شیخ کبھی بھی اس نوع کے الزامات نہیں لگاتا اور گالی نہیں بکتا.

نوٹ: ساجد دیوبندی سے فقیر عامر شیخ نے جس طرز کی گفتگو کی ہے یہ طرز فقیر عامر شیخ کا ہرگز نہیں...
لیکن کبھی کبھی مخالفین کو انہیں کے انداز میں جواب دینا ضروری ہوجاتا ہے سامعین بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس فقیر نے گفتگو کا آغاز بہت ہی سنجیدگی سے تھا لیکن گفتگو کے آداب سے محروم ساجد دیوبندی نے چیخ و پکار شروع کردی اور محض اپنی ہی بکتے رہے نتیجتاً ایک بد تہذیبی سے بھری آڈیو بن کر تیار ہوئی.
ساجد دیوبندی کی گفتگو سے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ بے چارہ رونے لگا تھا اور ذلت کے مارے اسکی روح پرواز کرنے والی ہے.
آڈیو 24:15
تاریخ 03/04/2018


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مفتی تقی عثمانی صاحب کا خط بنام مولوی سعد کاندھلوی

  مولانا سعد صاحب کے نام حضرت شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا کھلا خط مولانا سعد صاحب نے اپنی کم فہمی اور کم علمی ک...

ہوم