ہم امت مسلمہ بالخصوص تبلیغی احباب کو اس بات سے آگاہ کرنا اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہیں کہ مولوی محمد سعد صاحب کم علمی کی بناء پر قرآن وحدیث کی تشریحات میں اہل سنت والجماعت کے راستے سے ہٹتے جارہے ہیں،جو بلاشبہ گمراہی کا راستہ ہے،اس لیے ان باتوں پر سکوت اختیار نہیں کیا جا سکتا یہ چیزیں اب عوام الناس میں تیزی سے پھیلتی جارہی ہے اگر ان پر فوری قدغن نہ لگائی گئی تو خطرہ ہے کہ آگے چل کر جماعت تبلیغ سے وابستہ امت کا ایک بڑا طبقہ گمراہی کا شکار ہو کر فرقہ ضالہ کی شکل اختیار کر لے گا (موقف دارالعلوم دیوبند)

نئی اشاعت

6/11/18

سعد کاندھلوی کے کٹر مرید شاداب غوری اندوری سے فقیر عامر شیخ کی گفتگو

سعد کاندھلوی کے کٹر مرید شاداب غوری اندوری سے فقیر عامر شیخ کی گفتگو۔

یہ شاداب غوری صاحب ہیں جو کہ سعد صاحب کے بہت بڑے مداح ہیں۔
انہوں نے عامر شیخ سے مؤرخہ 19/08/17 کو ایک گھنٹہ کی گفتگو کی اور اس ایک گھنٹہ کی گفتگو میں سے 21 سیکینڈ کی گفتگو کو کٹ کر کے عوام میں چلایا اور باقی ماندہ ایک گھنٹہ کی گفتگو کو عوام کی نگاہوں سے اوجھل رکھ کر بد ترین خیانت کا ثبوت دیا
آج مؤرخہ 22/08/17 کو عامر شیخ نے شاداب غوری صاحب سے فون پر بات کی دوران گفتگو شاداب صاحب دلائل کی گرفت میں پوری طرح بے بس اور عاجز نظر آئے اور مجبوراً بہت سے اہم امور سے اتفاق کیا جن میں سے تین امور بہت ہی اہم اور قابل التفات ہیں:

١) اب تک سعد صاحب کے حامیین یہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ مولانا انعام الحسن صاحب رح کے انتقال کے بعد دعوت و تبلیغ کا کام شوری پر نہیں رکھا گیا....
لیکن الحمد للہ شاداب صاحب یہ ماننے پر مجبور ہوئے اور اقرار کیا کہ کام شوری پر رکھا گیا۔

٢) اب تک سعد صاحب کے حامیین نے اس بات کو بڑے زور و شور سے چلایا تھا کہ رائیونڈ میں بنائی گئی شوری پر حاجی صاحب نے دستخط نہیں کیے تھے....
لیکن الحمد للہ شاداب غوری صاحب نے اس بات کا اقرار کر لیا کہ یقیناً حاجی صاحب نے ہی وہ دستخط کئے تھے۔

٣) تیسرے نمبر پر شاداب صاحب نے بہت ہی صاف لفظوں میں یہ اقرار کرتے ہیں کہ سعد صاحب کی امارت ثابت نہیں۔

مکمل آڈیو سنیں اور خوب شئیر کریں اللہ حق کا بول بالا فرمائے اور باطل منہ کالا فرمائے۔

1.آڈیو 01:00:00( 19/08/17)



2.آڈیو 59:54 (22/08/17)



3.آڈیو 10:21 (22/08/17)


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مفتی تقی عثمانی صاحب کا خط بنام مولوی سعد کاندھلوی

  مولانا سعد صاحب کے نام حضرت شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا کھلا خط مولانا سعد صاحب نے اپنی کم فہمی اور کم علمی ک...

ہوم