ہم امت مسلمہ بالخصوص تبلیغی احباب کو اس بات سے آگاہ کرنا اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہیں کہ مولوی محمد سعد صاحب کم علمی کی بناء پر قرآن وحدیث کی تشریحات میں اہل سنت والجماعت کے راستے سے ہٹتے جارہے ہیں،جو بلاشبہ گمراہی کا راستہ ہے،اس لیے ان باتوں پر سکوت اختیار نہیں کیا جا سکتا یہ چیزیں اب عوام الناس میں تیزی سے پھیلتی جارہی ہے اگر ان پر فوری قدغن نہ لگائی گئی تو خطرہ ہے کہ آگے چل کر جماعت تبلیغ سے وابستہ امت کا ایک بڑا طبقہ گمراہی کا شکار ہو کر فرقہ ضالہ کی شکل اختیار کر لے گا (موقف دارالعلوم دیوبند)

نئی اشاعت

11/8/18

آفتاب صدیقی فتین کذاب کی آڈیو اور اس کا جواب

تمہید:

لوگ کہتے ہیں کہ سعد کاندھلوی کے حواریین میں دارالعلوم دیوبند کی مخالفت کرنے والے یا غلط جملے کہنے والے وہ لوگ ہیں جو کہ جاہل ہیں بے عقل ہیں اس لیے وہ لوگ اپنی جہالت کی وجہ سے ایسا کہ دیتے ہیں، جبکہ یہ بات بالکل غلط ہے، *آفتاب صدیقی جو کہ ایک سنجیدہ شخص مانا جاتا ہے اسکی گفتگو ملاحظہ فرمائیں اور آفتاب کا جھوٹ، دجل، بہتان بازی، اکابر پر کذب بیانی کی بدترین مثال دیکھیں.* (یہ وہی آفتاب صدیقی ہے جس نے فضائل اعمال کے اعتراضات کے جوابات بھی دیے ہیں)

*آفتاب صدیقی کی آڈیو: 48:01*


آفتاب صدیقی فتین کذاب کی آڈیو سننے کا موقع ملا، اس آڈیو میں بیان کردہ دعوت و تبلیغ، نیز اکابر دارالعلوم دیوبند پر الزامات اور طعن و تشنیع، جھوٹ اور دجل ملاحظہ فرمائیں. 

*دجل نمبر 1*  👇

پورا مظاہر علوم پورا ندوہ سعد صاحب کے ساتھ ہے.

تبصرہ 👈 جبکہ مولانا سلمان یعنی سعد کاندھلوی کے سسر اور مولوی عبد العظيم بلیاوی، کے علاوہ کوئی ایک فرد بھی سعد کاندھلوی کی حمایت میں نہیں،... اور واضح رہے کہ مظاہر علوم کے تبلیغی کام میں چھ افراد ذمہ دار طے ہوئے ہیں،جن میں چار تو شوری والے ہی ہیں... 

*دجل نمبر 2*  👇

ابھی مظاہر علوم نے سعد صاحب اور انکے وفد کو بلایا ہے.

تبصرہ 👈 یہ مولانا سلمان (سسر سعد کاندهلوی) نے مظاہر علوم کی تبلیغی شوری کی مخالفت کرکے سعد کاندھلوی کو بلایا تھا، یہ ایک انفرادی دعوت تھی، اسی لیے طلبہ نے بائیکاٹ کیا تھا. صرف کچھ شہر کے لوگوں نے شرکت کی. 

*دجل نمبر 3*  👇

مفتی سلمان منصور پوری سعد صاحب کے ساتھ ہیں.

تبصرہ 👈بدترین جھوٹ ہے، پہلے بھی مفتی سلمان منصور پوری صاحب نے اسکی وضاحت کر دی تھی، اور اب تو شاہی کا موقف بھی آگیا، سعد کاندھلوی کے وفد کو بیان کرنے سے روک دیا گیا. 

*دجل نمبر 4* 👇

ان سارے علماء کے سعد صاحب کے دفاع کرنے کی ضرورت کیا ہے

تبصرہ 👈بدترین دجل اور جھوٹ ہے، سارے علماء میں سے کون ہے جو سعد کاندھلوی کا دفاع کررہا ہے؟؟ ایک *مولوی سلمان سعد کے سسر کے علاوہ دارالعلوم دیوبند کے فتوے کے جواب میں کس کی تحریر آئی ہے؟* حد ہے دجالیت کی کہ ایک دو نام کو لیکر انکے اتباع کی دعوت دی جا رہی ہے، جبکہ دارالعلوم دیوبند اور ہندوستان کے سارے اکابر علماء بیک آواز، متفقہ طور پر دارالعلوم دیوبند کے فتوے کی حرف بہ حرف تایید کررہے ہیں

*دجل نمبر 5* 👇

جو شیعہ کا دفاع کرے وہ بھی کافر، تو اب سعد صاحب کے دفاع پر ان تمام علماء پر بھی فتوی آنا چاہیے جو سعد صاحب کا دفاع کررہے ہیں،

تبصرہ 👈 یقیناً آنا چاہیے ، لے لو فتوی، اور دفاع کرنے والوں کی غلطی واضح ہے دارالعلوم کے فتوے کی روشنی میں، دارالعلوم ہرہر بات اور فرد کی صراحت نہیں کرے گا، اور اس سے پہلے جب مہتمم صاحب سے گفتگو ہوئی تھی تو مہتمم صاحب نے فرمایا تھا کہ یہ ہمارا موقف ہے... اب جو بھی ایسا کہے گا اس پر فتوے کا اطلاق ہو جائے گا

*جھوٹ نمبر 6* 👇

موسی علیہ کے واقعے پر سلمان صاحب نے کتاب لکھ دی ہے. 

تبصرہ 👈دارالعلوم کے فتوے میں ہے کہ موسی علیہ السلام کے واقعہ میں جو چالیس دن کی خلوت پر امت کی گمراہی کی بات کہی ہے وہ نبی کی شان میں گستاخی ہے.... *جبکہ دفاع کرنے والوں نے "وما اعجلک" کا دفاع کیا ہے* ....... دجل پر دجل

*دجل اور جھوٹ نمبر 7*  👇

چھ منٹ  پر کہا کہ دارالعلوم اور مظاہر علوم میں آپس میں جنگ چھڑ گئی ہے.

تبصرہ 👈 آفتاب کذاب یہ بتائے کہ اسے جنگ چھڑنے کا علم کس طرح ہوا؟؟ کیونکہ یہ بدترین جھوٹ ھے... یہ دجال امت کو یہ سمجھانا چاہ رہا ہے کہ امت کے دو بڑے مدارس اور علماء آپس میں دست و گریباں ہیں، توبہ توبہ.... اپنے گمراہ پیر کے بچاؤ کے لیے علماء امت پر دست درازی اور بہتان... نعوذبااللہ من ذلک

*دجل نمبر 8* 👇

مائک چھیننے پر سعد صاحب کو بداخلاق نہیں کہا جا سکتا جیسے حضرت عمر رضی اللہ کو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو مارنے پر بد اخلاق نہیں کہ سکتے،

تبصرہ 👈 ابو ہریرہ چھوٹے تھے ان کو مارنا روا تھا، لیکن سعد کاندهلوی نے جن بزرگ سے مائک چھینا وہ ان سے کافی بڑے تھے لہذا سعد کاندھلوی کی بد اخلاقی میں کیا شبہ؟؟ 

*دجل نمبر 9* 👇

سات منٹ پر کہا کہ ایک آدمی آکے کہ رہا ہے کہ مجھے کچھ تکلیف ہے تو اسے دھکا مار کے بھگا دیا... 
تبصرہ 👈  کس نے بھگایا؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے؟ ملاحظہ فرمائیں کہ اپنے گمراہ پیر کو بچانے کے لیے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے واقعہ کو بھی غلط بیان کیا یہ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی شان میں صریح گستاخی ہے.. استغفراللہ 

*دجل نمبر 10* 👇

دارالعلوم سے بیس سال سے فتوی کیوں نہیں آیا اب تک خاموشی کیوں تھی؟ اسکا مطلب یہ ہے کہ پہلے تم مداہن تھے، کہ بیس سال تک خلاف شرع چیزوں کو برداشت کیا

تبصرہ 👈   اس دجال فتین نے *دارالعلوم دیوبند پر مداہنت کا الزام لگایا* اور جہاں تک پچھلے بیس سالوں سے فتوی نہ دینے کا تعلق ہے تو اسکی وضاحت خود دارالعلوم دیوبند کے فتوے میں بھی إجمالا لکھی ہے، نیز یہ کہ پچھلے بیس سال سے دارالعلوم دیوبند سعد کاندھلوی کو لکھتا رہا، اور چونکہ سعد کاندھلوی خود دارالعلوم نہیں جاتا تھا تو نظام الدین کے وفد سے سعد کاندھلوی کی کج روی اور باطل استدلالات پر ناراض ہوتا رہا،لیکن سعد کاندھلوی اپنی من مانی پر اڑا رہا، جب یہ سلسلہ پچھلے سالہا سال تک دراز ہوا تو دارالعلوم دیوبند نے فتوی دیا. لیکن فتین کو فتنہ کرنا ہے اس لیے امت کو گمراہ کرنے کے لیے دارالعلوم دیوبند پر جھوٹ باندھا. 

*دجل نمبر 11* 👇
مولانا زبیر صاحب کے انتقال کے بعد ہی شوری کی کیوں سوجھی؟؟؟؟

تبصرہ 👈 یہ بھی ایک دجل ہے... کام پچھلے بیس سالوں سے شورائیت پر تھا لیکن جب مولانا زبیر صاحب رح کے انتقال کے بعد سعد کاندهلوی نے شورائیت کے معاہدے کو توڑا اور امارت کا دعوٰی ٹھوک مارا تب شوری کی تکمیل کی بات اچانک ذہن میں آئی، ہمارے بڑوں میں کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ تبلیغ کے اس اخلاص بھرے کام میں کسی کی نفسانیت اس درجہ بڑھ سکتی ہے کہ وہ معاہدہ توڑ، امارت کا دعوی کرے... 

*دجل نمبر 12* 👇
 کہتے ہیں کہ 95 میں تین "امیر" بنائے گئے تھے

تبصرہ 👈   *اس بدترین جھوٹ پر آفتاب فتین کوئی ایک دلیل لے آئے کہ تین "امیر" بنائے گئے تھے* ، یہ جھوٹ، یہ کذب بیانی ہے، یہ آفتاب صدیقی کا خبیث ترین الزام ہے

*دجل نمبر 13* 👇
طارق جمیل صاحب نے کہا کہ سعد صاحب نے شوری کا رد کردیا. 

تبصرہ 👈 اس سے کیا نتیجہ نکلا،  دراصل اسطرح تو مولوی سعد خود رد ھو گئے. شوری تو قبول کی گئی عالمی سطح پر...ورنہ مولانا طارق جمیل صاحب اسکو کیوں مانتے... حضرت تو موافقت میں بول رھے ھیں کہ سعد نے متفقہ فیصلے کی مخالفت کر ڈالی. افسوس. 

*دجل نمبر14* 👇
 رائیونڈ کی بنائی ہوئی شوری ہے کہاں؟ کب جڑے یہ لوگ؟

تبصرہ 👈 جی... اکثریت ہر سال جُڑتی ھے... آپکو علم نہیں تو فرق نہیں پڑتا... معلوم کرلیں جاننے والوں سے... اور پچھلے بیس سالوں سے سارے اہل شوری کب جڑے؟؟ کیا ہر بار جڑنا ضروری ہے؟؟ کیا مشورہ خطوط کے ذریعے نہیں ہو سکتا؟؟ جیسا کہ بیس سالوں سے ھوتا آیا ھے؟... (امت کو بہکانے کی ایک شیطانی سبیل) 

*جھوٹ نمبر 15* 👇
بنگلہ دیش کے احباب سعد صاحب کے ساتھ ہیں.

تبصرہ 👈 صرف واصف الإسلام سعد کاندھلوی کے ساتھ ہے ،سارے نہیں... اور اسکا مظاہرہ تو 2018 کے اجتماع میں ھو گیا... کہ کسی نے ساتھ نہ دیا سوائے واصف الاسلام کے... 

*دجل نمبر 16* 👇
کانکریٹ( متعین لائحہ عمل) بات کیا ہے شوری کی

تبصرہ 👈 کیا اس طرح کی کانکریٹ بات 95 میں لکھی گئی تھی، کیا 95 کے معین کردہ لوگ ہمیشہ جڑتے تھے؟
جس طرح کا کانکریٹ لائحہ عمل آپ ہم چاہ رہے ہیں کیا اس طرح کا کانکریٹ لائحہ عمل 1995 میں بنایا گیا تھا..؟؟ ؟
*امت اعتماد اور اخلاص کی بنیادوں پر چل رہی تھی...اور آگے بھی چلےگی ان شاءاللہ*
اسلئے کسی کانکریٹ کی ضرورت نہیں تھی

*دجل نمبر 17* 👇
ستائیس منٹ پر آفتاب کہتا ہے کہ بخاری کی حدیث دو، کہ اللہ کے نبی نے کہا ہو کہ ایک فیصل روزانہ نہیں بن سکتا روزانہ فیصل بدلو تب یہ دلیل بنے گی.

تبصرہ 👈یہ تو جہالت کی حد ہے، غیر مقلدیت کا طرز ھے کہ ھر بات کی صراحت کا مطالبہ ھو.. 

*دجل نمبر 18* 👇
آگے کہتا ہے کی سعد صاحب کوئی دروازہ بند کرکے اہلیہ سے مشورہ کرکے حکم نہیں ٹھوکتے، پھر کہتا ہے کہ اللہ کے نبی کی حدیث دکھا دو کہ جو شوری چودھویں صدی میں مولانا احمد لاٹ بنائیں گے اسکو ماننا ضروری ہے.

تبصرہ 👈 غیر مقلدیت اور فکری دیوالیہ پن کی بدترین مثال

*دجل نمبر 19* 👇
کہتے ہیں 32 منٹ پر، کہ بیس سال سے منتخب فتنے کی جڑ نہیں تھی.

تبصرہ 👈   پہلی بات تو یہ کہ منتخب بیس سال سے نہیں چل رہی ہے، دوسری بات یہ کہ سعد کاندھلوی نے جب سے منتخب چلائی ہے تب سے لیکر اب تک اس سے سب نے اشکال کیا ہے. آفتاب کذاب کی معلومات ناقص ہیں اور یا خیانت کر رھا ھے. 

*جھوٹ نمبر 20* 👇
منتخب چلانے کی خواہش مولانا یوسف کی تھی 

تبصرہ 👈   بدترین جھوٹ ہے،... مولانا یوسف رح کے دور میں منتخب کے فقط چند صفحات غیر مطبوعہ تھے... کوئی کتاب تھی ھی نہیں... اور بعدہ 30-35 سال کسی نے منتخب کا تذکرہ نہیں کیا... نہ شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب رح نے اور نہ ہی کسی اور نے...اس ضمن میں آفتاب صدیقی ایک بھی دلیل نہیں دے سکتا... صرف جھوٹ اور مکاری بھانج سکتا ھے. 

*دجل نمبر 21* 👇
تین طلاق کو تین قرار دے کر کیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے نہج نبوی کی مخالفت کی؟

تبصرہ 👈 یہ قیاس مع الفارق ہے، اس لئے کہ اولا حضرت عمر رضی اللہ عنہ امیر المؤمنين تھے لہذا انکی بات سے انکار شرعا درست نہ تھا، ثانیاً اس مسئلے میں صحابہ کا اختلاف نہیں ملتا... لیکن موجودہ اس مسئلے میں تو سب کا اختلاف ہے. 

*دجل نمبر 22* 👇
 ہر زمانے میں اصول بد لے گا اسی لیے سعد صاحب نے منتخب داخل کی آگے اور کتابیں بھی داخل کی جاسکتی ہیں، امیر کی صوابدید پر.

تبصرہ 👈  پہلی بات یہ کہ سعد کاندھلوی کی امارت ثابت نہیں لہذا امیر کی صوابدید کی بات کرنا ہی بے محل ہے. اور جہاں تک اصول کے بدلنے کی بات ہے تو اصول ایک فرد خود نہیں بدل سکتا، 1999 کے معاہدے میں صاف لکھا ہے کہ کسی بھی کام کو چلانے کے لیے سب کا اتفاق ضروری ہے. (سعد کاندهلوی کی دستخط کے ساتھ) 

*دجل نمبر 23* 👇
امام ابو یوسف اور امام محمد نے امام ابو حنیفہ سے اختلاف کیا، کیا کسی نے کہا کہ یہ لوگ نہج سے ہٹ رہے ہیں؟؟. 

تبصرہ 👈  دعوت کے کام میں شخصی اجتہاد کی گنجائش نہیں بلکہ مشورے سے جو طے ہوگا وہی ہوگا، 1999 کا معاہدہ جس پر سعد کاندهلوی کے دستخط ہیں، اس پر دال ہے.  

*دجل نمبر 24* 👇
 کہا 40 منٹ پر، کہ مفتی تقی عثمانی صاحب کہتے ہیں کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے ہم ایک امیر چن نہیں پائے تین امیر چننا پڑا

تبصرہ 👈 بدترین جھوٹ خبیث ترین جھوٹ تین "امیر" کی بات کسی نے کبھی بھی نہیں کہی ہے، دعوی مدلل کرو... اور نہیں کرسکتے کہ واقعہ کے خلاف دعوی کیا آفتاب نے

*دجل نمبر 25* 👇
کہا 42 منٹ پر، مولانا ارشد مدنی اور مفتی ابوالقاسم نعمانی صاحب شوری کی تایید میں ہیں اور شوری کی تایید ہی میں، *سعد صاحب کے خلاف اوٹ پٹانگ الٹے سیدھے، فتوے دے رہے ہیں.*. 

تبصرہ 👈   نعوذبااللہ من ذلک ،اکابر امت، اکابر دارالعلوم دیوبند پر بد ترین بہتان

*دجل نمبر 26* 👇
کہا 42 منٹ پر کہ مظاہر، ندوہ اور شاہی دارالعلوم دیوبند سے ناراض ہے اس لیے کہ دارالعلوم دیوبند والے ایک طرف کی سائڈ لے رہے ہیں اور صحیح فتوی نہیں دے رہے ہیں.  وہ بھی ہمارے بڑے ہیں لیکن غلط کو تو غلط بولا جائے گا.

 تبصرہ 👈 پہلی بات تو یہ کہ مظاہر، ندوہ اور شاہی کے ناراض ہونے پر کوئی دلیل نہیں، یہ جھوٹ اور دجل ہے، مزید یہ کہ اب شاہی کا موقف بھی آگیا کہ نظام الدین والوں کو مدرسہ شاہی میں بیان کرنے نہیں دیا جائے گا.اور بیان نہیں کرنے دیا... اور مظاہر میں تو مولوی سعد کے سسر کے علاوہ طلباء اور مدرسین نے بھی مولوی سعد کے وفد کا بائیکاٹ کیا... لہٰذا آفتاب کا جھوٹ در جھوٹ جھوٹا ثابت ھوا

*دجل نمبر 27* 👇
 46منٹ پرکہا کہ منتخب میں اللہ کے نبی کی حدیث ہے اور فضائل اعمال پر تو سینکڑوں اشکالات ہیں.

تبصرہ 👈 لیجیے غیر مقلدیت کی بدترین مثال... اسپر تو تبصرہ بھی بیکار ھے کہ منتخب کو فضائل اعمال پر افضلیت کی بنیاد آفتاب نے  باطل طبقہ کے باطل اشکالات کو بنایا... گویا اب باطل طبقہ کے باطل اشکالات بھی قابل استدلال ھوگئے... استغفراللہ 

گمراہ پیر کے لئے کیا کیا جھوٹ، فریب، مکاری، باطل طبقہ کا سہارا، اہل حق علماء پر بہتان، دارالعلوم دیوبند، مظاہر، شاہی، پر جھوٹ، اور نہ جانے کیا کیا... اللہ بچائے... 

*آفتاب صدیقی میں اگر اپنے دعووں کو ثابت کرنے کا دم ہو تو فقیر عامر شیخ سے فون کر کے گفتگو کرے.*

8074502896........👉 فقیر عامر شیخ

مفتی تقی عثمانی صاحب کا خط بنام مولوی سعد کاندھلوی

  مولانا سعد صاحب کے نام حضرت شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا کھلا خط مولانا سعد صاحب نے اپنی کم فہمی اور کم علمی ک...

ہوم