ہم امت مسلمہ بالخصوص تبلیغی احباب کو اس بات سے آگاہ کرنا اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہیں کہ مولوی محمد سعد صاحب کم علمی کی بناء پر قرآن وحدیث کی تشریحات میں اہل سنت والجماعت کے راستے سے ہٹتے جارہے ہیں،جو بلاشبہ گمراہی کا راستہ ہے،اس لیے ان باتوں پر سکوت اختیار نہیں کیا جا سکتا یہ چیزیں اب عوام الناس میں تیزی سے پھیلتی جارہی ہے اگر ان پر فوری قدغن نہ لگائی گئی تو خطرہ ہے کہ آگے چل کر جماعت تبلیغ سے وابستہ امت کا ایک بڑا طبقہ گمراہی کا شکار ہو کر فرقہ ضالہ کی شکل اختیار کر لے گا (موقف دارالعلوم دیوبند)

نئی اشاعت

3/8/18

مدرسہ شاہی کی بے وقوفی یا دانستہ حق سےانحراف

تحریر : *ابوخنساءالحنفی*

مدرسہ شاہی کی بے وقوفی یا دانستہ حق سےانحراف؟؟ 

اس کی اب مکمل تصدیق ہوچکی کہ علماء شاہی مفتی سلمان، مفتی شبیر وغیرہ نے سنبھل کے اجتماع میں شرکت کی تھی.... 
سوال یہ ہے کہ آخر اس کا محرک کیا تھا..؟؟؟ اور یہ شرکت کس غرض سے کی گئی..؟؟؟ 

اب امت کے لیے کیا راہ ہے..؟؟؟ کیا دارالعلوم دیوبند کا فتوی غلط ہے یا اہل شاہی کا عمل غلط ہے..؟؟؟ اس عمل سے آخر کس مثبت نتیجے کی امید ہے...؟ عقل حیران ہے کہ دارالعلوم دیوبند کے موقف کی وضاحت، اور دسیوں ارباب علم و تقوی کی تائید کے بعد اب آخر کس فلسفے کی بنا پر اہل شاہی نے یہ قدم اٹھایا...؟؟؟ 

میں پوچھتا ہوں ان شاہی والوں سے کہ کیا آپ لوگوں نے امت کو غیر مقلدیت کی دعوت نہیں دے دی...؟؟؟ اب اگر امت، علماء حقہ فیصلوں کو جوتے کی نوک پر رکھ مارے تو تکلیف کیوں!! ؟؟؟؟ کہ آپ لوگوں نے تو اسکا دروازہ کھول دیا....!!! 

کیا آپ نے امت کو اپنے مرکز سے منحرف ہونے کا جواز نہیں دے دیا..؟؟؟ 

شاہی والو!! کیا آپ کا یہ عمل امت میں مزاج بغاوت کے پیدا کردینے کا پیش خیمہ نہیں..؟؟ 

کیا آپ نے امت کو یہ تاثر نہیں دیا کہ جمعیت علمائے حقہ کے متفقہ موقف  کو بھی نظر انداز کیا سکتا ھے..؟؟؟ اگر نہیں تو آپکے اس عمل کا کیا معنی!! ؟؟؟؟؟ 

شاہی والو!! آخر کیا چاہتے تم لوگ...؟؟؟ آخر کون سے اتحاد کی خام خیالی میں ہو..؟؟؟ اور دارالعلوم دیوبند کے فتوے سے منحرف ہوکر کس اتحاد کو پھیلانا چاہ رہے ہو ..؟؟؟؟ اللہ کی قسم دارالعلوم دیوبند کے اس متفقہ موقف سے منحرف ہوکر تم لوگ کوئی خیر نہیں پھیلا سکتے.... بلکہ یہ محض شر اور انتشار ہوگا... 

اگر دارالعلوم دیوبند کا فتوی تمہارے نزدیک غلط ہے تو اسکی صاف صاف تردید کردو اور ایک مدلل تحریری وضاحت دارالعلوم دیوبند کے فتوے کے خلاف شائع کرو..... ہم بھی تو دیکھیں....!!! یہ اندر اندر بغاوت کیوں!!! ؟؟؟؟؟ 

یہی مدرسہ شاہی جو ہمیشہ دارالعلوم دیوبند کا محتاج رہا اور اب بھی ہے، کیا اسکا قد اتنا بلند ہو گیا کہ دارالعلوم دیوبند کے شانہ بشانہ بلکہ مخالفت میں میں کھڑا ہونے کی جسارت کرگیا...؟؟؟؟ 

شاہی والو!! اگر تمہیں دارالعلوم دیوبند کے فتوے سے شرح صدر نہیں تھا تو دارالعلوم دیوبند جو کہ تمہارے باپ کی حیثیت رکھتا ہے اس سے خلوت میں تبادلہ خیال کر لیتے... امت کو دو حصوں میں بانٹنے کے کیا معنی..؟؟؟

شاہی والو!! ذرا اس حدیث کا ترجمہ کردینا:
من وقَّرَ صاحبَ بدعةٍ فقد أعانَ على هدمِ الإسلامِ...  اس حدیث کی روشنی میں اپنے اس عمل (سعد صاحب کی تعظیم و توقیر) کا درجہ اور حکم متعین کردینا. 

شاہی والو..!! یہ علماء پر بھروسہ کرنے والی امت تم سے پوچھتی ہے کہ کیا تمہارا عمل درست ھے یا دارالعلوم دیوبند کا فتوی؟؟؟؟؟ کیا تمھیں صحیح مان کر دارالعلوم دیوبند کی فقہ و بصیرت کو ہم ردی کے ٹوکرے میں ڈال دیں...؟؟؟؟؟ آخر کیوں امت کو مزید تذبذب کا شکار بنا رہے ہو...؟؟؟؟ 

شاہی والو!! دھیان سے سمجھ لو کہ دارالعلوم دیوبند کی وضاحت اور موقف کسی ایک فرد کی جانب سے نہیں... بلکہ پورے دارالعلوم دیوبند کے علماء کی متفقہ رائے اور موقف ہے اب اس سے انحراف تمہارے وجود کو متزلزل کردیگا...
 یاد رکھو شاہی والو!!! 
تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں... 

ہمیں اس بات کابہت اچھی طرح علم ہے کہ اس فلسفہ اتحاد اور مادر علمی دارالعلوم دیوبند کے موقف سے مخالفت کرنے کے پیچھے کلیدی مجرم کون ہے.....ہمیں اچھی طرح معلوم ہے کہ مولانا محمود مدنی کو دارالعلوم دیوبند کے فتوے سے انشراح نہیں ہے... ہم پوچھتے ہیں محمود مدنی صاحب سے کہ اس وقت آپ کا فلسفہ اتحاد کہاں گیا تھا جب آپ نے جمعیت کے ٹکڑے کیے تھے...؟؟؟؟ اس وقت آپ کی اتحاد امت کی بصیرت کہاں گئی تھی جب آپ نے مولانا ارشد مدنی صاحب کے خلاف کورٹ جانے سے بھی گریز نہیں کیا تھا ...؟؟ 

شاہی والو!! آخر کیا وجہ رہی کہ تم نے کبھی بھی سعد صاحب کو اپنے یہاں نہیں بلایا اور نا ہی انکے بیان میں شرکت کی...؟؟ اس خاص موقع پر یہ آخر دارالعلوم دیوبند کے کس احسان کا بدلہ چکایا ہے...؟؟؟ 

وہی سعد کاندھلوی جو کبھی بھی مادر علمی دارالعلوم دیوبند کو دیکھنا نہیں چاہتا... جو دارالعلوم دیوبند جانا اپنے لیے عار سمجھتا ہو... جو اہل سہارنپور اور اہل کاندھلہ کو اپنا وکیل بنا بنا کر دارالعلوم دیوبند بھیجتا ہو اور سہارنپور جاکر تین دن اپنے سسر کی خوشامد کرتا ہو... لیکن اسے دارالعلوم دیوبند جانے کی توفیق نہ ہورہی ہو ... شاہی والو تم ایسے شخص کا اکرام کرتے ہو....؟؟؟؟؟؟؟؟ پوچھو سعد کاندھلوی سے کہ آخری بار کب دارالعلوم دیوبند گیا تھا..؟؟؟؟!؟ 

شاہی والو!! آخر تمہیں کیا ہوگیا کہ جس شخص کے افکار و نظریات جمہور علماء اہل سنت والجماعت سے منحرف اور متصادم ہیں جسکی بنا پر وہ "بد عقیدہ" ہے تم کس بنیاد پر ایسے شخص کی تعظیم کرتے ہو...؟؟؟؟؟؟

اللہ تمہارے اس فتنہ پرور اقدام سے امت کی حفاظت فرمائے... گو کہ تم مخلص ہوگے، لیکن تمہارا یہ عمل انتہائی کم عقلی اور بچپنے کی دلیل ہے... اپنے مرکز کے موقف سے منحرف ہوکر تمہارا یہ اقدام تمہیں دونوں جہان میں رسوا کرےگا..... 

ہم دیوبندی ہیں اور دیوبند ہمارا مرکز ھے. 
اے خاک مادر علمی دارالعلوم دیوبند..!!! تجھے سلام...
تیری جرات کو سلام....
تیری بے باکی و حق گوئی کو سلام... 
تیری دیوبندیت کو سلام.... 
تیرے احقاق حق اور ابطال باطل کو سلام... 
کہ تو نے نہ اپنا دیکھا نہ پرایا، نہ خاندان دیکھا نہ وجاہت، نہ طنطنہ دیکھا نہ نسبت اور بجا طور پر "كُونُوا قَوَّامِينَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلَّهِ وَلَوْ عَلَى أَنفُسِكُمْ أَوْ الْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ" پر عمل پیرا ہوا... 

مجھے فخر ہے کہ میں دیوبندی ہوں.... 
مجھے فخر ہے میرے علماء دیوبند پر.... 

سربکف سر بلند..... دیوبند دیوبند... 
سربکف سر بلند..... دیوبند دیوبند...

مفتی تقی عثمانی صاحب کا خط بنام مولوی سعد کاندھلوی

  مولانا سعد صاحب کے نام حضرت شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا کھلا خط مولانا سعد صاحب نے اپنی کم فہمی اور کم علمی ک...

ہوم