*اصحاب کہف کا کتا تھا یا شیر؟*
از: مولانا محمد توصیف قاسمی
مولوی سعد کاندھلوی صاحب کا ایک اور نیا آڈیو چل گیا ہے جس میں وہ یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ اصحاب کا کتا نہیں شیر تھا، کلب سے مراد درندہ ہے، کتا نہیں بلکہ شیر حفاظت کر رہا ہے.
اس پر ملا جلا رد عمل ہے، موافقین نے اقوال علماء کھنگال کر رکھ دیئے کہ وہ شیر ہی ہے، اور مخالفین نے اسے تفسیر بالرائے کہ ڈالا.
تفصیل و تطویل میں نہ جاکر چند باتیں عرض ہیں:
♻کوئی اپنی رائے و فکر میں آزاد ہوجائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اس کے رد میں بھی آزاد ہوگئے، سچ جھوٹ ، صحیح غلط سب ایک ہوگیا، تو فریقین میں فرق ہی کیا رہ گیا؟
♻تفسیر بالرائے کہنا زیادتی ہے، بعض علماء تفسیر کی رائے ہے کہ اس سے شیر مراد ہے.
♻اس وقت جماعت سے جڑی عوام کی سب سے بڑی حق تلفی یہ ہے کہ انھیں بعض متامرین اپنی آراء اور تمرین اجتھاد کا تختہ مشق بنا رہے ہیں، اس سے قبل جو امراء و اکابر گزرے انھوں نے یہ نہیں کیا، علمی دقائق و حقائق اور اپنی رائے کو اپنے تک رکھا یا کم از کم خواص و اہل علم میں، پندرہ بیس سالوں سے ایسا نہیں، جس کا نتیجہ بھی پوری امت نے دیکھ لیا ہے.
♻ایسے امور جو متعدد آراء اور تحقیق پر مبنی ہیں اور جن میں تعدد کی گنجائش ہوتی ہے، اول تو اس کا محل اہل علم و تحقیق ہیں، دوسرے یہ بھی کہ بانی جماعت نے ایسے امور سے بچنے کی تاکید فرمائے ہی جس سے شیرازہ منتشر ہو، کام میں لگنے والے کسی نوع کا انقباض محسوس کریں.
♻یہ تحریر بھی لکھنے کی ضرورت نہ ہوتی لیکن دوران تقریر موصوف نے یہ بھی کہا ہے کہ "شیر ہے، کتا نہیں" اس کا ایک مطلب تو یہ ہے کہ آپ فیصل بنے جا رہے ہیں کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط؟
یہ دونوں رائے مفسرین کی ہیں، جب ایک مفسر کی رائے ہے تو موصوف کے پاس کون سی دلیل قطعی ٹھہری جس سے دوسرے ہو کنڈم اور باطل کردیا کہ کتا مراد ہی نہیں؟
♻اب یہ عوام ان علماء سے "لڑیں" گے جو کلب کی تفسیر کتے سے کریں گے، بعض لوگ باقاعدہ عوام سے علماء کی اس جنگ عظیم کی تاویلات کریں گے کہ ایسا "کچھ بھی" نہیں، جب سامنے لاکر کھڑا کردیا جائے تو جواب ہوگا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں، سب نہیں، اور حقیقت یہ کہ کچھ میں سے کچھ راست فکر والے بچے ہیں، ورنہ تو سب علماء سے ہٹ کر ایک نیا وجود چاہتے ہیں.والی الله المشتکی
♻ یہی طرز و انداز موصوف کا شیوہ بھی جو بیانات میں دیکھا جاسکتا ہے، اور جس پر علماء و اکابر کو فتوی دینے کی ضرورت پیش آئی.
💢کسی بھی بات کی تحقیق ضروری ہے، حق کی حمایت ہوتو اور باطل کی مخالفت ہو تو.
فقط
#محمد_توصیف_قاسمی
30/07/2017