ہم امت مسلمہ بالخصوص تبلیغی احباب کو اس بات سے آگاہ کرنا اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہیں کہ مولوی محمد سعد صاحب کم علمی کی بناء پر قرآن وحدیث کی تشریحات میں اہل سنت والجماعت کے راستے سے ہٹتے جارہے ہیں،جو بلاشبہ گمراہی کا راستہ ہے،اس لیے ان باتوں پر سکوت اختیار نہیں کیا جا سکتا یہ چیزیں اب عوام الناس میں تیزی سے پھیلتی جارہی ہے اگر ان پر فوری قدغن نہ لگائی گئی تو خطرہ ہے کہ آگے چل کر جماعت تبلیغ سے وابستہ امت کا ایک بڑا طبقہ گمراہی کا شکار ہو کر فرقہ ضالہ کی شکل اختیار کر لے گا (موقف دارالعلوم دیوبند)

نئی اشاعت

3/8/18

مفتی محمد مصعب صاحب علیگڑھی

*مفتی محمد مصعب صاحب علیگڑھی*

معین مفتی دارالعلوم دیوبند
از: محمد توصیف قاسمی
ایک مجہول النسب تحریر سوشل میڈیا پر گشت کرتی دکھی، جس میں رفیق محترم مفتی محمد علیگڑھی پر کسی نامعقول نے دل بھر کر مغلظات درج کئے، تحریر لکھنے والے میں اتنی جرات نہ تھی کہ وہ سچ کا مقابلہ کرسکتا اس وجہ سے اس نے نام تک درج گوارا نہ کیا.

اس کا جواب لکھنا ایک امر لایعنی ہے، اس کے مشتملات ماشاء اللہ ایسے ہیں کہ جسے دیکھتے  پڑھتے ہی یہ فیصلہ آسان ہے کہ یہ سب کا سب دل کا غبار،اور اہل علم و فضل سے بغض کا غماض ہے،علماء صلحاء سے بالواسطہ حسد کے بہترین زندہ نمونہ ہے.

خیر اسے جواب کے لائق سمجھنا ہی تامل کا مقام ہے.

تاہم ہمیں رشک ہے مفتی مصعب صاحب پر کہ اس قضیہ میں جہاں  نادانوں اور حاسدوں نے اکابر علماء کو  اپنی ہفوات اور بھتانوں کا نشانہ بنایا،  اسی طرح انھیں بھی یہ سنت غیر اختیاریہ حاصل ہوئی، اضطرارا انھین اس صف میں شامل ہونا پڑا جہاں ایک طرف وقت کے جنید و شبلی ہیں تو دوسری طرف ایوبی وزنگی ہیں، حضرت مہتمم صاحب ، اور حضرت مدنی دامت برکاتم وعمت فیوضھم پر جب براہ راست بھڑاس نکالتے تھک گئے تو اب دوسروں کا نمبر لگایا، اس طرح نادانوں بلکہ امت کے امن و اتحاد پامال کرنے والوں اور تفرقہ کی پوری صورت پیدا کرنے والوں نے مفتی مصعب کو بھی اس فہرست میں ڈال دیا جنھیں وہ معتوب ومطعون کررہے ہیں،  اس طرح یہ اضطراری سنت جو صرف اکابر کی نہین بلکہ اوپر اسلاف سے چلی آہی ہے ان کے مقدر میں آئی.
مقام رشک ہے کہ کاش یہ ہمارا مقدر ہوتا،  لیکن انتخاب تو منجانب  اللہ ہے اور ہم مقدر پر راضی ہیں خیر کے اور راستے ہیں، البتہ اضطراری سنن کا احیاء کم کو نصیب ہوتا ہے.
اللہ تعالی ان کی عمر میں برکت عطا فرمائے، علم و عمل میں ترقیات سے نوازے شریروں کے شر اور حاسدین کے حسد سے پوری حفاظت فرمائے.

محمد توصیف قاسمی

30/12/2016

مفتی تقی عثمانی صاحب کا خط بنام مولوی سعد کاندھلوی

  مولانا سعد صاحب کے نام حضرت شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا کھلا خط مولانا سعد صاحب نے اپنی کم فہمی اور کم علمی ک...

ہوم