ہم امت مسلمہ بالخصوص تبلیغی احباب کو اس بات سے آگاہ کرنا اپنا دینی فریضہ سمجھتے ہیں کہ مولوی محمد سعد صاحب کم علمی کی بناء پر قرآن وحدیث کی تشریحات میں اہل سنت والجماعت کے راستے سے ہٹتے جارہے ہیں،جو بلاشبہ گمراہی کا راستہ ہے،اس لیے ان باتوں پر سکوت اختیار نہیں کیا جا سکتا یہ چیزیں اب عوام الناس میں تیزی سے پھیلتی جارہی ہے اگر ان پر فوری قدغن نہ لگائی گئی تو خطرہ ہے کہ آگے چل کر جماعت تبلیغ سے وابستہ امت کا ایک بڑا طبقہ گمراہی کا شکار ہو کر فرقہ ضالہ کی شکل اختیار کر لے گا (موقف دارالعلوم دیوبند)

نئی اشاعت

30/7/18

سلسلہ مقالات، مفتی محمد زید ندوی مظاہری

*سلسلہ مقالات*


از:حضرت مفتی محمد زید صاحب مظاہری ندوی دامت برکاتھم

مولانا محمد سعد صاحب سے متعلق صحیح حقائق کو سمجھنے اور بر صغیر کے معتبر علماء خصوصاً علماء دیوبند کے تئیں بد گمانیوں کو دور کرنے، مولانا سعد صاحب پر عدم اطمینان اور انکے رجوع قبول نہ کرنے نیز انکی حمایت میں لکھے ہوئے جوابات سے متعلق ضروری وضاحت

*سنجیدہ اہل علم حضرات کے لئے گوہر نایاب*

حضرت مولانا مفتی محمد زید صاحب مظاہری ندوی دامت برکاتہم،استاذ حدیث وفقہ، دارالعلوم ندوۃ العلماء کا 

مختصر تعارف


حضرت مفتی محمد زید صاحب دامت برکاتہم مظاہری ندوی استاذ حدیث وفقہ، (دارالعلوم ندوۃ العلماءلکھنؤ) نہایت سنجیدہ معتدل المزاج، صاحب دل و صاحب نسبت بزرگ عالم دین ہیں، حضرت مولانا سید صدیق احمد صاحب باندوی رحمۃ اللہ علیہ کے صحبت یافتہ اور خلیفہ ہیں ۔ حضرت کی علمی گہرائی اور پختگی کا اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حضرت کے علمی، تصنیفی وتحقیقی کاموں کو شیخ الحدیث مولانا محمد یونس صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے پسند فرمایا، اور ان پر اعتماد کیا۔
حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ نے ان کے علمی وتحقیقی کاموں پر اظہار مسرت کیا، 
شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے بھی اپنی اہم تصنیف "غیر سودی بینک کاری" میں حضرت مفتی محمد زید صاحب دامت برکاتہم کے مقالے سے اقتباسات نقل فرمائے ہیں، مفتی صاحب دامت فیوضہم کی تحریرات کی امتیازی شان یہ ہوتی ہے کہ وہ جوکچھ لکھتے ہیں وقت کے اکابر علماء و مشائخ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں اور ان کی رائے اور مشورے کے بعد ہی اس کو حتمی سمجھتے ہیں۔ حضرت کی یہ تمام تحریریں ، مقالات اور مضامین بھی اسی نوعیت کے ہیں ان تمام مضامین کو اہل علم اور مشائخ کی خدمت میں پیش کرکے انکے مشورے کے بعد ہی منظر عام پر لانے کا ارادہ فرمایا ہے.

سلسلہ مقالات" دو تمہیدات اور دس مقالات پر مشتمل ہے 

ملاحظہ فرمائیں:

 *پہلی تمہید: "انکشاف حقیقت"*

*( صفحات 30)*






*دوسری تمہید:" جوابات کی حقیقت*

*(صفحات 29)*




 مقالہ نمبر 1 "حضرت یوسف علیہ السلام کے متعلق

*(صفحات 23)*



 مقالہ نمبر 2 " حضرت موسیٰ علیہ السلام کے متعلق
*(صفحات 19)*



 مقالہ نمبر 3 " تعلیم و تدریس پر اجرت لینے کی تحقیق

*(صفحات 39)*



 مقالہ نمبر 4 " موبائل میں قرآن پاک پڑھنے اور سننے کا حکم

*(صفحات 36)*


 مقالہ نمبر 5 " شعر و شاعری کرنے اور اس میں مشغول ہونے سے حافظہ بھول جائے گا؟

*(صفحات 3)*


 مقالہ نمبر 6 " اسباب کے متعلق علمی تحقیق

*(صفحات 21)*



 مقالہ نمبر 7 " گوشت روٹی کا ولیمہ

کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معمول و سنت کے خلاف ہے،
مولانا محمد سعد کاندھلوی کے ایک بیان کا مختصر جائزہ
(صفحات،11)



 مقالہ نمبر 8 

 مقالہ نمبر 9 

 مقالہ نمبر 10 


یکے از خدام حضرت مفتی زید صاحب دامت برکاتہم

مفتی تقی عثمانی صاحب کا خط بنام مولوی سعد کاندھلوی

  مولانا سعد صاحب کے نام حضرت شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا کھلا خط مولانا سعد صاحب نے اپنی کم فہمی اور کم علمی ک...

ہوم